کاروار:10؍ جون (ایس اؤ نیوز) شہر کے کاجوباغ کی مکین عبدالشکور سید اور ممتاز سید کی دختر شہانا سید نے ایم ایس سی (فزکس ) میں دو گولڈ میڈل حاصل کرتےہوئےضلع کا نام روشن کیا ہے۔
حال ہی میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ میں منعقدہ 72 ویں کانویکیشن میں شہانا سید کو ایم ایس سی کے شعبہ فزکس میں امتیازی کامیابی حاصل ہونےپرریاستی گورنر تھاورچند گہلوت اور نئی دہلی انٹر نیشنل سنٹر فور جنیٹک انجنئیرنگ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر دینکر سالونکے کی موجودگی میں دو گولڈمیڈل سےنوازاگیا ہے۔
شہانا کاروار کی سرکاری آرٹس اینڈ سائنس ڈگری کالج سے ڈگری کی تعلیم پائی ہیں۔ شہانا سید کے متعلق بتایا گیا ہے کہ شہانا بچپن سے ہی غیر نصابی سرگرمیوں میں شریک ہوتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کرتی تھیں۔ ضلع سطح سے لے کر ریاستی سطح تک کے کئی ایوارڈ شہانا نے اپنے نام کیا ہے۔
